جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان

پیر 20 نومبر 2017 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اعلان کیا ہے کہ وہ حال ہی میں دوبارہ تشکیل پانے والے ماضی کے مقبول مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل بظاہر صرف جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کا اتحاد نظر آ رہا ہے۔ اس لیے وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جبکہ وہ 2018 کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کریں گے۔