چین پاکستان راہداری کے حوالے سے مشترکہ ائیرشو کا انعقاد ، پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی آئیرفورس کے جے 10طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا، تقریب پاکچین 68سالہ گہرے تعلقات کی مظہر ہے، مظاہرے پاک فضائیہ، پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے باہمی دوستانہ تعلقات کے عکاسی ہیں،پاک فوجکے ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

پیر 20 نومبر 2017 16:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) چین پاکستان راہداری کے حوالے سے مشترکہ ائیرشو منعقد کیا گیا، پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی آئیرفورس کے جے 10طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا، تقریب پاکستان چین کے 68سالہ گہرے تعلقات کی مظہر ہے، مظاہرے پاک فضائیہ، پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے باہمی دوستانہ تعلقات کے عکاسی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے تقریب میں شرکت کی ،پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پیر کو سی پیک کے حوالے سے سمنگلی ائیر بیس پر مشترکہ ائیرشو منعقد کیا گیا، مظاہرے میں پاک فضائیہ کے ایف سیون پی جی طیاروں نے شرکت کی، پاک تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی ائیرفورس کے جے 10 نے فضائی مظاہرہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اورعسکری حکام نے مظاہرے میں شرکت کی،،شائقین کی بہت بڑی تعداد نے بھی شاندارفضائی مظاہرہ دیکھا، ائیروائس مارشل حسیب پراچہ،ائیر فورس کمانڈ سدرن کمانڈ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، ونگ کمانڈر ارمغان کی قیادت میں چار کی فارمیشن میں F-7PG طیاروں نے شوکا آغاز کیا،آرمی ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے نئے اگسٹا ویسٹ لینڈAW-39 نے فضائی کرتب پیش کیے، کرنل کائوزن زونگ کی قیادت میں چینی طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے، مظاہرے پاک فضائیہ، پیپلزلبریشن آرمی فورس کے باہمی دوستانہ تعلقات کے عکاس ہیں۔تقریب پاکستان چین کی68سالہ گہرے تعلقات کی مظہر ہیں۔