13سالہ لڑکے نے 5سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

پیر 20 نومبر 2017 16:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء):بھارت میں 13سالہ لڑکے نے 5سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق 13سالہ لڑکا متاثرہ لڑکی کا ہمسایہ تھا اور ایک شام اسے بسکٹ کھلانے کے بہانے بہلا پھسلا کر وہاں قریب ہی موجود ایک فارم میں لے گیا اور وہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور لڑکی کو کسی کو کچھ نہ بتانے کا کہا ۔

(جاری ہے)

واقعے کے پانچ روز لڑکی کی صحت خراب ہونے لگی اور مختلف علامات ظاہر ہونے لگیں جس سے لڑکی کی ماں کو معلوم ہوا کہ لڑکی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔جس پر اس نے اپنی لڑکی سے پوچھ گچھ کی تو بچی نے سارا معاملہ ماں کے سامنے کھول کر رکھ دیا ۔متاثرہ بچی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے لڑکے کو گرفتار کر لیا جسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد اصلاحی مرکز میں بھیج دیا گیا۔