سوئزرلینڈ نے براہمداغ بگٹی کو دہشت گرد قرار دے کر سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی

بدھ 22 نومبر 2017 23:26

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) سوئزرلینڈ نے براہمداغ بگٹی کو دہشت گرد قرار دے کر سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ شدت پسند اور علیحدگی پسند رہنما براہمداغ بگٹی کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ براہمداغ بگٹی کو سوئزلینڈ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئزلینڈ نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ سوئزلیند نے ریاست پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شدت پسند بلوچ رہنماوں کیخلاف کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں پہلے مہران مری کو دہشت گرد قرار دے کر سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔ اب براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔