وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ،ْبیان

بدھ 22 نومبر 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو جدوجہد کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں نے دیا ،ْ بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ 5 روز میں 11 نوجوانوں کی شہادت عالمی ضمیر کیلئے چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

عالمی اداروں کو جھنجوڑنے کیلئے بیرونی محاذ پر کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی دنیا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر اپنی بے حسی ختم کرے۔وزیرِ خارجہ نے کہاکہ کشمیر پر بھارت کا کوئی اخلاقی اور سیاسی کیس نہیں ،ْ اسی بنیاد پر ہی بھارت میز پر آنے سے گریزاں ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا پر عیاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر جرات مندانہ موقف پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :