خودکش حملہ آور کون تھا اور منصوبہ بندی کہاں کی گئی،سانحہ سیہون شریف کے مرکزی ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

بدھ 22 نومبر 2017 21:53

کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) خودکش حملہ آور کون تھا اور منصوبہ بندی کہاں کی گئی سانحہ سیہون شریف کے مرکزی ملزم کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سیہون شریف پر قائم کردہ جے آئی ٹی نے مرکزی ملزم سے تفتیش کی جبکہ دوران تفتیش مرکزی کردار نادر عرف مرشد نے سنسنی خیز انکشافات کیے ۔

(جاری ہے)

مرکزی کردار نادر عرف مرشد کے مطابق خودکش حملہ برابروہی نے کیا جبکہ دھماکے کی پوری منصوبہ بندی ڈیرہ مراد جمالی میں ہوئی تھی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کےمطابق خودکش جیکٹ غلام مصطیٰ عرف ڈاکٹر نے تیار کی تاہم بعد میں غلام مصطفیٰ مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کےدوران ماراگیا۔ جبکہ نادر اور سیف اللہ نے خودکش حملہ آور کو سیہون شریف تک پہنچایا۔ ملزم نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ انہوں نے سیہون شریف میں خودکش دھماکے لیے بجلی بھی جانے کا انتظار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :