چوہدری نثار نے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کے اجازت دینے کے قانون کو کالا قانون قرار دے دیا

افسوس ہے کہ نواز شریف کو اس قانون کو منظور نہ کروانے کیلئے رضامند نہ کر سکا: سابق وزیر داخلہ

بدھ 22 نومبر 2017 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء) چوہدری نثار نے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کے اجازت دینے کے قانون کو کالا قانون قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر کاشف عباسی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں شیخ روحیل اصغر کے لاج میں ن لیگ کے 35 اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہوئی جبکہ اس ملاقات میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کے اجازت دینے کے قانون کو کالا قانون قرار دے دیا۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ نواز شریف کو اس قانون کو منظور نہ کروانے کیلئے رضامند نہ کر سکا۔ کاشف عباسی کا دعوی ہے کہ چوہدری نثار اور ن لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے۔ تاہم باحالت مجبوری ان رہنماوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس حوالے سے کاشف عباسی کی تفصیلی گفتگو ملاحظہ کیجیے: