فیض آباد دھرنا مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھرائو، ایس پی صدر عامر نیازی سمیت پولیس اور ایف سی کی4 اہلکار زخمی

بدھ 22 نومبر 2017 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات نومبر ء)فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ دھرنے کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھرائوسے ایس پی صدر عامر نیازی سمیت پولیس اور ایف سی کی4 اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق حلف نامے میں ترمیم کے مسئلے پر اسلام آباد میں 18 روز سے دھرنا جاری ہے، گذشتہ روز دھرنے میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوتی رہیں ، مظاہرین گارڈن ایونیو کے قریب کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں اور ان کے پتھراؤکی وجہ سے ایف سی اور پولیس کی4 ہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایس پی صدر عامر نیازی بھی شامل ہیں۔

پولیس اور ایف کے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

تمام اہلکاروں اور ایس پی صدر عامر نیازی کو ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ آئی نائن قاسم نیازی اور 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ بھی تحریک لبیک کے مظاہرین کی جانب سے پولیس اور ایف سی کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ۔

جس میں کئی اہلکاروں کو مظاہرین نے یرغمال بھی بنایا۔ مظاہرین کی پولیس سے جھڑپوں کے خلاف درجنوں مقدمات بھیی درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول ؐاللہ کے مظاہرین اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھاہے جن کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت ؐ قانون میں تبدیلی کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون کو مستعفی کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس حوالے سے دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کے 6 ادوار بھی ہو چکے ہیں جو بے نتیجہ ختم ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :