چین کا سی پیک میں رکاوٹ بننے والے بلوچ شدت پسندوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

سفارتی دباو کے ذریعے سوئزلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کو بھارتی پشت پناہی والے بلوچ شدت پسندوں کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کرنے پر مجبور کر دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) چین نے سی پیک میں رکاوٹ بننے والے بلوچ شدت پسندوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز کے دوران سوئزلینڈ نے بھارتی پشت پناہی والے 2 بلوچ شدت پسندوں کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کیا ہے۔ پاکستان کیخلاف دہشت گرد سرگرمیوں ملوث مہران مری اور براہمداغ بگٹی کی جانب سے سوئزلینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب سوئزلینڈ نے دونوں افراد کو دہشت گرد بھی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ چین نے سی پیک میں رکاوٹ بننے والے بلوچ شدت پسندوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین نے ہی سفارتی دباو کے ذریعے سوئزلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کو بھارتی پشت پناہی والے بلوچ شدت پسندوں کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کرنے پر مجبور کر دیا۔ اس تمام صورتحال میں بھارت تلملا اٹھا ہے۔ چین کے حالیہ اقدامات کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستان مخالف دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :