پی آئی اے کا انتہائی شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا، ٹکٹوں کی فروخت میں بڑے گھپلے کا بھانڈا پھوٹ گیا

جمعرات 23 نومبر 2017 21:36

کراچی: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) پی آئی اے کا انتہائی شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا، ٹکٹوں کی فروخت میں بڑے گھپلے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ٹکٹوں کی فروخت میں فراڈکاانکشاف ہوا ہے تاہم ایئرلائن ذرائع کے مطابق لاہور جدہ پرواز کے 28 مسافروں کو دوطرفہ ٹکٹ جاری کیےگئے اور ٹکٹ برطانیہ کی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے جاری ہوئے تاہم پی آئی اےکا لاہورجدہ سیکٹرپر ایئربرونائی سے کوئی معاہدہ نہیں جبکہ باقی ٹکٹ پی آئی اے کی دستاویزات پر جاری ہوئی ہیں۔

ائئر لائن ذرائع نے مزید بتایا کہ 5مسافروں کو ایئربرونائی کی دستاویزات پر ٹکٹ جاری ہوئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اورایئربرونائی کی دستاویزپرجاری 5ٹکٹ کی ادائیگی ایئربرونائی کریگی۔

متعلقہ عنوان :