ن لیگ کے 70 سے 80 باغی رہنماوں کی جانب سے وفاداریاں بدلنے کیلئے رابطے، فی الحال پرانی تنخواہ پر ہی کام کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 نومبر 2017 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) ن لیگ کے 70 سے 80 باغی رہنماوں کی جانب سے وفاداریاں بدلنے کیلئے رابطے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے 70 سے 80 باغی رہنماوں کی جانب سے وفاداریاں بدلنے کیلئے رابطے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ان تمام رہنماوں کو فی الحال پرانی تنخواہ پر ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مسلسل دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان کے اراکین اسمبلی اور رہنماوں کی وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہے۔ ن لیگ کے رہنماوں کو فی الحال توڑنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔ اگر ایسا کچھ ہوتا تو محض ایک اشارے پر تمام باغی رہنماوں اب تک پارٹی کو خیر آباد کہہ کر جا چکے ہوتے۔ ن لیگ کی جانب سے ایسے الزامات سیاسی فوائد کے حصول کیلئے لگائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :