عائشہ گلالئی تنازعے پر یکطرفہ موقف پر مبینی ویڈیو رپورٹ نشر کرنے کا الزام، تحریک انصاف نے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) تحریک انصاف نے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی تنازعے پر الجزیرہ گروپ کے چینل اے جے پلس کی جانب سے یکطرفہ موقف پر مبینی ویڈیو رپورٹ نشر کی گئی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔

تحریک انصاف نے الجزیرہ گروپ کے چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الجزیرہ کے چینل اے جے پلس کو پیش کش کی گئی ہے کہ اگر ان سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ اس تمام معاملے کی حقیقی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ چینل ان تفصیلات پر مبنی رپورٹ نشرکر سکتا ہے۔ بصورت دیگر چینل انتظامیہ کو عدالت لے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔