حلقہ این اے 260 میں ضمنی انتخاب؛جے یو آئی کے امیدوار آگے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 جولائی 2017 10:33

حلقہ این اے 260 میں ضمنی انتخاب؛جے یو آئی کے امیدوار آگے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی۔2017ء)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260کے ضمنی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔154پولنگ اسٹیشنوں پر جے یو آئی ف کے امیدوارمیر عثمان بادینی آگے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر بہادر مینگل دوسرے نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 کوئٹہ ،نوشکی چاغی پر ضمنی انتخاب ہفتہ کو ہوئےجس کیلئے 407پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔

رات گئے تک نتائج کی امد کا سلسلہ جاری رہاتاہم غیر سرکاری وحتمی نتائج کے مطابق بی این پی مینگل کے میر بہادر مینگل37ہزار786 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ پشتونخواہ میپ کے امیدوار جمال تر کئی 20 ہزار 179 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ پیپلزپارٹی کےعمیر محمد حسنی 14 ہزار 829 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پررہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما منیر بلوچ پانچویں نمبر پر ہے۔