میراکی بھابھی بننے سے بہتر ہے مجھے موت آجائے‘اداکارہ لیلیٰ

میرا نے 35 لاکھ روپے لئے جو مجھے ابھی تک اس نے واپس نہیں کئے

اتوار 16 جولائی 2017 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ مجھے میرا سے سخت نفرت ہے اس کی بھابھی بننے سے بہتر ہے کہ مجھے موت آجائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے میرا کو سخت ترین تنقید کانشانہ بنانتے ہوئے کہاکہ میرا عورت کے نام پر ایک دھبہ ہے ، حیوان سے بھی بد تر انسان سے جس کا مجھے اب اندازہ ہوچکا ہے ،مجھے تو خود ان سے شدید نفرت ہوچکی ہے ۔انہوں نے میرا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرا نے 35 لاکھ روپے لئے جو مجھے ابھی تک واپس نہیں کئے۔