وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پر تعمیراتی کام مزید تیز کردیا گیا

سی پیک سے منسلک285کلو میٹر طویل موٹروے کے منصوبے پر142ارب لاگت آئیگی ‘ ذرائع

اتوار 16 جولائی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پر تعمیراتی کام مزید تیز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 142ارب روپے کی لاگت سے آئندہ سال کے آخرتک مکمل کرلیا جائے گا۔285کلو میٹر طویل ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس کی تکمیل سے ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔