بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، فوج نے 270کھرب روپے مانگ لیے

فوج کو پاکستان اورچین کے مشترکاخطرے سے نمٹنے کے لیے یہ رقم درکارہے،بھارتی اخبار

اتوار 16 جولائی 2017 12:50

بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، فوج نے 270کھرب روپے مانگ لیے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) بھارت کاجنگی جنون اوربڑھ گیا،فوج نے اگلے پانچ سال کیلیی27لاکھ کروڑمانگ لیے۔بھارتی اخبار کے مطابق فوج اپنا بجٹ جی ڈی پی کا 1.56فیصدسے بڑھاکرکم سے کم2 فیصد کرناچاہتی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ سالہ منصوبہ یونیفائڈکمانڈرزکانفرنس میں پیش کردیاگیا،بجٹ میں270 کھرب روپے اضافے کامطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی اخبارکے مطابق پاکستان اورچین کے مشترکاخطرے سے نمٹنے کے لیے یہ رقم درکارہے۔وزیردفاع ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ جدیدمنصوبوں کے لییرقم ترجیح ہوگی۔

متعلقہ عنوان :