Live Updates

تحریک انصاف کی رہنماء نازبلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاملک میں تبدیلی کانعرہ لگاتے ہوئے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی،نازبلوچ

یہ وہ سحرنہیں جس کی ہمیں تلاش تھی،بلاول بھٹونوجوانوں کی صحیح ترجمانی کررہے ہیں۔سابق رہنماء پی ٹی آئی نازبلوچ کی شمولیت کے موقع پرگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جولائی 2017 13:08

تحریک انصاف کی رہنماء نازبلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاملک ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) : تحریک انصاف کی رہنماء نازبلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے،جس کاپیپلزپارٹی کی قیادت نے خیرمقدم کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء نازبلوچ نے شمولیت کے موقعہ پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب کواکثریقین دلایاکہ کراچی کے عوام کواہمیت دیں۔تحریک انصاف میں ملک کی بہتری کیلئے کام کیا۔

عمران خان کی لیڈرشپ میں خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے ورکرزکووزیراعظم بنایا۔میرے والد ذوالفقاربھٹوکے ساتھی تھے۔بلاول بھٹونوجوانوں کی صحیح ترجمانی کررہے ہیں۔تبدیلی کانعرہ لگاتے ہوئے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی۔یہ وہ سحرنہیں جس کی ہمیں تلاش تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرزناراض ہوکردوسری سیاسی جماعتوں میں جارہے ہیں۔نازبلوچ نے پارٹی رہنماء شفقت محمودکے بیان کے ردعمل میں کہاکہ یقین نہیں آتاکہ شفقت محمود ایسا بھی بیان دے سکتے ہیں۔میں نے ہمیشہ ان کی اور انہوں نے میری عزت کی۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :