مہانڈری کے مقام پر دریائے کنہار میں ڈوبنے والی5 سیاحوں کی نعشیں تاحال دریا ئے کنہار سے نہ مل سکیں

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

بالاکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء)مہانڈری کے مقام پر دریائے کنہار میں ڈوبنے والی5 سیاحوں کی نعشیں تاحال دریا ئے کنہار سے نہ مل سکیں ۔نعشوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تین روز قبل ناراں شے واپسی پر سیاحوں کی گاڑی مہانڈری کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا ئے کنہار میں جاگری تھی جس میں 6سیاح دوست دریا ئے کنہار میں ڈوب گئے تھے جن میں سے احمد نا می سیاح کو دریا ئے کنہار سے زندہ نکال لیا گیا تھا ۔ ناروال کے رہائشی 5سیاح محمد شفیق ،محمدندیم، ارسلا ن، محمد حنیف اورحسین دریا ئے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے ۔دریا میں ڈوبنے والے 5افرادکی نعشیں کنہار دریا ئے سے تاحال نہیں مل سکی ہیں۔ نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔