بھارتی حکمرانوں کی مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی، تاج محل کو لاوارث چھوڑ دیا گیا

اتر پردیش سرکار ثقافتی ورثے تاج محل کیلئے فنڈز مختص کرنے سے گریزاں

اتوار 16 جولائی 2017 13:40

بھارتی حکمرانوں کی مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی، تاج محل کو لاوارث چھوڑ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) بھارتی حکمرانوں کی مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی، تاج محل کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، یوگی ادیتیا ناتھ کی حکومت نے ثقافتی وراثت کے نام سے 20 ارب روپے کے فنڈ جاری کر دیے لیکن اس میں تاج محل کے لیے کوئی حصہ نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں ثقافتی وراثت کے نام پر 20 ارب روپے کے فنڈ مختص، تاج محل کے لیے کوئی حصہ نہیں رکھا گیا، یوگی ادیتیا ناتھ کی حکومت نے مغل دور کی عمارتوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔

یوگی تاج محل اور دوسری مغل عمارتوں کو حملہ آوروں کی نشانی قرار دیتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے بھارت آئے ہوئے مہمانوں کو تاج محل اور قطب مینار کے نمونے تحفے میں دینے کو ہندوستانی تہذیب کے منافی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :