Live Updates

پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے دوسری جماعتوں میں شمولیت کیلئے رابطے شروع

پی ٹی آئی کی پالیسی تبدیل ہونے سے متعدد رہنماء ناراض،دوسری جماعتوں کے گھسے پٹے سینئرسیاستدانوں کی موجودگی میں پرانے کارکن اپنی اہمیت کوکمترمحسوس کررہے ہیں،آئندہ انتخاب میں ٹکٹ ملنے کی بھی امیدنہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جولائی 2017 13:59

پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے دوسری جماعتوں میں شمولیت کیلئے رابطے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) : آئندہ عام انتخابات اور ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظرسیاسی لوگوں نے بھی پینترے بدلنے شروع کردیے ،جہاں مسلم لیگ (ن) ،(ق) لیگ اورپیپلزپارٹی کے لوگوں نے وفاداریاں تبدیل کرناشروع کردی ہیں۔ وہاں تحریک کے انصاف کے متعدد مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے دوسری جماعتوں میں شمولیت کیلئے رابطے کرناشروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنماء اپنی پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔جبکہ کئی پی ٹی آئی رہنماء دوسری جماعتوں سے آنے والے سینئرسیاستدانوں کی موجودگی میں اپنی اہمیت کوکمترمحسوس کررہے ہیں۔پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف کومرکزمیں حکومت بنانے کیلئے پنجاب میں پارٹی کوفعال بناکرسیاسی سرگرمیاں بڑھانے میں ابھی کافی وقت چاہیے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے برعکس پنجاب میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت ہونے کے باعث پارٹی کافی متحرک ہے۔ پی ٹی آئی کے ایسے کارکن جوآئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ لینے کی آس لگائے بیٹھے تھے۔وہ اب محسوس کررہے ہیں کہ دوسری جماعتوں سے آنے والے الیکٹیبلزکی موجودگی میں ان کی اہمیت نہیں رہے گی۔اسی طرح کارکن یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ پارٹی قیادت ملک میں تبدیلی کانعرہ لگانے کی بجائے خود تبدیل ہوگئی۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کاکہناتھا کہ یہ نئی نسل کی جماعت ہے۔نئے ٹیلنٹ اورپڑھے لکھے لوگوں کوسامنے لایاجائیگا۔لیکن پارٹی قیادت نے اس کے برعکس وہی پرانے گھسے پٹے اور کرپشن کے الزامات میں لت پت لوگوں کواہمیت دیناشروع کردی ہے۔دوسری جانب پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سینئررہنماء نازبلوچ نے بھی پارٹی کوخیربادکہتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔نازبلوچ نے بھی اس بات کااعتراف کیاہے کہ پی ٹی آئی کی صاف شفاف کردارکے حامل اور ایماندارلوگوں کوپارٹی میں لانے کی پالیسیوں میں تبدیلی آگئی ہے۔بہت سارے پارٹی کارکن ناراض ہوکردوسری جماعتوں کارخ کرنے کیلئے تیاربیٹھے ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :