وزیراعظم نوازشریف کواستعفیٰ نہیں دیناچاہیے رپورٹ کوچیلنج کرناچاہیے، میرحاصل بزنجو

کرپشن کاکیس ہی نہیں،جے آئی ٹی نے ہرصورت نوازشریف کوقصوروار ٹھہراناتھا،ملک میں کوئی ایک بھی صادق اور امین سیاستدان دکھائیں،نوازشریف کوکوئی بھی چھوڑسکتاہے لیکن چوہدری نثارنہیں چھوڑسکتا، پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جولائی 2017 14:27

وزیراعظم نوازشریف کواستعفیٰ نہیں دیناچاہیے رپورٹ کوچیلنج کرناچاہیے، ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) : نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹرمیرحاصل بزنجونے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کواستعفیٰ نہیں دیناچاہیے بلکہ جے آئی ٹی رپورٹ کوچیلنج کرناچاہیے،کرپشن کاکیس ہی نہیں،جے آئی ٹی نے ہرصورت نوازشریف کوقصوروار ٹھہراناتھا،ملک میں کوئی ایک بھی صادق اور امین سیاستدان دکھائیں،نوازشریف کوکوئی بھی چھوڑسکتاہے لیکن چوہدری نثارنہیں چھوڑسکتا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف ملک کے منتخب جمہوری زیراعظم ہیں۔عوامی مینڈیٹ کوبے دردی سے روندنے پرریاست پراثرات مرتب ہوں گے۔ملک کواندرونی طورپرکمزورکرنے کے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کواستعفیٰ نہیں دیناچاہیے بلکہ صورتحال کاسامناکریں۔

(جاری ہے)

ن لیگ کوجے آئی ٹی رپورٹ کوچیلنج کرناچاہیے۔

جے آئی ٹی نے تمام معاملات بدنیتی پرچلائے۔جے آئی ٹی نے ہرصورت نوازشریف کوقصوروار ٹھہراناتھا۔کرپشن کاکیس ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ایک بھی صادق اور امین سیاستدان دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے محترمہ اور نوازشریف کی حکومتوں پرکرپشن کاالزام لگاکرفارغ کیاگیا۔جمہوریت کونہ چھیڑاجائے اس کوچلنے دیاجائے،ماضی میں تمام حکومتوں کوکرپٹ کہہ کرہٹایاگیا۔

پاکستان کیخلاف سازشیں بھی کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوکوئی بھی چھوڑسکتاہے لیکن چوہدری نثارنہیں چھوڑسکتا۔حاصل بزنجونے کہاکہ ن لیگ نے یقین دہانی کروائی کہ 18ویں ترمیم رول بیک نہیں کی جائے گی۔نوازشریف کونکالنے کامقصد بھی اٹھارویں ترمیم کورول بیک کرناہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی نے عدالتی حکم ماننے سے انکارکیاتھا۔جس کے باعث ان پر توہین عدالت لگی۔جبکہ نوازشریف نے عدالت کاحکم ماننے سے انکارنہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :