Live Updates

حکومت نے پی ٹی آئی کی تقریب رکوانے کیلئے پولیس سے ہال سیل کروادیا،عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جولائی 2017 15:08

حکومت نے پی ٹی آئی کی تقریب رکوانے کیلئے پولیس سے ہال سیل کروادیا،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی تقریب رکوانے کیلئے پولیس بجھوائی،اور ہال سیل کروادیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے۔حکومت نے پی ٹی آئی کی تقریب رکوانے کیلئے پولیس بجھوائی۔

جبکہ تقریب رکوانے کیلئے ہال بھی سیل کروادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیلئے جمہوریت کرپشن چھپانے کاایک ذریعہ ہے۔ عمران خانے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے۔ جس کے باعث سیکتڑ ای گیارہ میں پی ٹی آئی کی تقریب روکنے کیلئے پولیس بھیجی گئی۔ واضح رہے اسلام آباد میں دفعہ 144کے باعث سیاسی تقریبات ، اسلحہ کی نمائش اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے ۔ جبکہ کل سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر کیس کی سماعت کے پیش نظر بھی سکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات