آل رائونڈرز بنانے کے لئے کھلاڑیوں اوربورڈ کی مدد کے لئے تیار ہوں‘ عبد الرزاق

ْاب بھی مکمل فٹ ہوں ،خواہش ہوگی کہ ورلڈ الیون کے مقابلوں میں شرکت کروں‘ انٹر ویو میںگفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 16:30

آل رائونڈرز بنانے کے لئے کھلاڑیوں اوربورڈ کی مدد کے لئے تیار ہوں‘ عبد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبد الزاق نے کہا ہے کہ اب بھی مکمل فٹ ہوں اور خواہش ہوگی کہ ورلڈ الیون کے مقابلوں میں شرکت کروں،پاکستان نے بہت کچھ دیا اور اب اسے لوٹاناچاہتے ہیں ،آل رائونڈرز بنانے کیلئے کھلاڑیوں اور بورڈ کی مدد کرنے کے لئے تیا رہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ بدل چکی ہے اور ٹی ٹونٹی کی وجہ سے کرکٹ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اب موجودہ دور کی کرکٹ بھی تیز ہو گئی ہے ۔

موجودہ دور میں تیز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ میر ے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ابھی میری کرکٹ باقی تھی ،سابق کوچ وقار یونس نے میرے کیرئیر کو نقصان پہنچایا حالانکہ میںمزید کرکٹ کھیل سکتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ بڑی ہٹ مارنا ایک تکنیک ہے جس کیلئے کھلاڑیوں کو بتانے کی ضرورت ہے اور میں اس کے لیئے بورڈ اور کھلاڑیوں کی مدد کے لئے تیار ہوں۔