پھٹی کی رسد محدود ہونے ک باعث روئی کے بھائو میں تیزی

بارشوں سے فی الحال کپاس کو نقصان نہیں ہوا،بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھائو میں اضافہ ہونے کی توقع کم، کاٹن بروکرز فورم

اتوار 16 جولائی 2017 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں پھٹی کی رسد محدود ہونے کے باعث روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر اضافہ کا عنصر رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی سپاٹ ریٹ کمیٹی نے سپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے 6200 روپے کے بھائو پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھائو 6375 تا6400 روپے رہا جبکہ پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 3150 تا 3250 روپے رہا۔

صوبہ پنجاب میں پھٹی کی جزوی آمد شروع ہوئی ہے بھائو فی 40 کلو 3000 تا 3250 روپے رہا ۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق رواں سال ملک میں کپاس کی بوائی گزشتہ سال کی نسبت 12تا 14 فیصد زیادہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں سے فی الحال کپاس کی فصل کو کوئی نقصان نہیں ہوا زیادہ بارشیں نقصان کا باعث ہوسکتی ہیں کپاس کے کاشت کاروں کو محتاط رہنا پڑے گا۔

نسیم عثمان کے مطابق نئے سیزن میں بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں کپاس کے بھائو میں اضافہ ہونے کی توقع کم ہے ۔ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کو فوری طورپر حل کرے اور اسے بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15جولائی سے روئی کی درآمد پر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :