�نٹرنیشنل نیوز*

نیتن یاہو کے دورہ فرانس کے خلاف شدید احتجاج یہودی بستیوں کی آباد کاری اور غزہ کے محاصرے کی اسرائیلی پالیسی پر شدید تنقید

اتوار 16 جولائی 2017 16:52

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینیوں کے ہمنوا کارکنان اور جماعتوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے فرانس کے دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی آباد کاری اور غزہ کے محاصرے کی اسرائیلی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج میں شریک افراد فرانسیسی دارالحکومت کے ریپبلک اسکوائر پر جمع ہوئے۔

انہوں نے ہاتھوں میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر قاتل، فسطائی اور اذیت پسند لکھا ہوا تھا۔ فلسطینی یورپی اتحاد کی سربراہ اولیویا زیمر کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل ماکروں کا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے سامنے سرخ قالین بچھانا شرمندگی کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :