موجودہ چور ، لٹیرے حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں نواز شریف کو مودی بھی نہیں بچا سکتے ‘یاسمین راشد

قوم سے دھوکہ ،فراڈ کرنے والے حکمران خاندان احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہے ، قوم چوروں لٹیروں حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے

اتوار 16 جولائی 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ موجودہ چور اور لٹیرے حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں نواز شریف کو مودی بھی نہیں بچا سکتے ،عوام کے پیسوں کو لوٹنے والے اپنے عبرت ناک انجام سے بچ نہیں سکتے حکمرانوں کو ملک اور قوم کے نہیں اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے پانامہ ڈاکے نے شریف خاندان کے سامنے پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے رہی سہی کسر جے آئی ٹی رپورٹ نے پوری کر دی ، قوم سے دھوکہ اور فراڈ کرنے والے حکمران خاندان احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہے ، قوم چوروں لٹیروں حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے ، تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے اور انکے درباریوں کا پھڑ پھڑانے سے وہ بچ نہیں سکتے شریف خاندان اور انکے درباری قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں انہیں اپنے کیے ہوئے ایک ایک جرم کا حساب دینا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے اور آج بھی ملک کو نقصان پہنچانے کے سواء اور کوئی دوسرا کام نہیں ، اپنے خلاف سازش کرنے کے لئے یہ خود ہی کافی ہے ،(ن) لیگ کے درباریوں کی فوج پرجے آئی ٹی کی رپورٹ بجلی بن کر گری ہے ،قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہی ہے حکمران اپنے بوریاں بستریا باندھ لیں اور جیل میں جانے کی تیاری کریں۔