چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے ،ْ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کا بھونڈا الزام

اتوار 16 جولائی 2017 17:20

چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے ،ْ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھونڈاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

محبوبہ مفتی نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں نے کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے اور جب تک تمام جماعتیں متحدہ نہیں ہوتیں ہم یہ لڑائی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ چین نے بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے۔