Live Updates

وزیراعظم کو صرف ان کا دوست مودی بچا سکتا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی اتوار 16 جولائی 2017 18:44

وزیراعظم کو صرف ان کا دوست مودی بچا سکتا ہے: عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو صرف ان کا دوست مودی بچا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ وزیراعظم کو اب کوئی بھی نہیں بچا سکتا۔ شاید صرف ایک مودی ہے جو وزیراعظم کو بچا پائے۔ تاہم وزیراعظم کو اب سعودی شاہی خاندان یا قطری شہزادہ بھی نہیں بچائیں گے۔ وزیراعظم کا اگلا ٹھکانہ جدہ نہیں اڈیالہ جیل ہے۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات