"اگر وزیراعظم پاناما کیس میں بچ گئے تو اپنے بچوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دوں گا"

muhammad ali محمد علی اتوار 16 جولائی 2017 19:15

"اگر وزیراعظم پاناما کیس میں بچ گئے تو اپنے بچوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) معروف صحافی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم پاناما کیس میں بچ گئے تو اپنے بچوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حسن ںثار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔ وزیراعظم کے بچ جانے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اگر وزیراعظم کی چوری ثابت ہو جانے کے باوجود کسی طرح انہیں بچا لیا گیا انہیں سزا نہیں دی گئی تو پھر اس ملک کا مستقبل تاریک ہے۔

پھر یہاں کبھی کسی چوری کا احتساب نہیں ہو پائے گا۔ اس صورتحال میں اپنے بچوں کو کہوں گا کہ یا تو ملک چھوڑ دو یا پھر اس ملک میں رہنے کیلئے اتنی کرپشن کرو کہ کوئی تمہیں ہاتھ نہ لگا سکے۔ جب یہاں وزیراعظم کو چوری پر سزا نہیں دی جاتی تو پھر کسی غریب کو چھوٹی موٹی چوری پر بھی سزا نہیں دی جانی چاہیئے۔