بھارت کہہ رہا ہے کہ نواز شریف چلا گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا: ترجمان پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور

muhammad ali محمد علی اتوار 16 جولائی 2017 20:33

بھارت کہہ رہا ہے کہ نواز شریف چلا گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا: ترجمان ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ نواز شریف چلا گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ وزیراعظم مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے الزام  عائد کیا ہے کہ مودی سرکاری نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف چلے گئے تو پاکستان کی فوج مضبوط ہو جائے گی اور مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔