پانامہ لیکس کے ایشو پر وزراء کی بڑھتی مخالفت

پارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے وزیر داخلہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا آئندہ چند دنوں میں اہم پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف سامنے رکھیں گے

اتوار 16 جولائی 2017 20:40

پانامہ لیکس کے ایشو پر وزراء کی بڑھتی مخالفت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پانامہ لیکس کے ایشوپروزراء کی بڑھتی مخالفت اورپارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے بحیثیت وزیرمستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ منگل یا بدھ کوایک اہم پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنامؤقف سامنے رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں کارروائی سمیت جی آئی ٹی بننے کے حوالے سے وزیراعظم کودیئے گئے مشوروں کے حوالے سے بتائیں گے کہ کیوں انہوںنے وزیراعظم کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کامشورہ دیاہے اوروفاقی وزراء سمیت دیگرپارٹی رہنماؤں کی جانب سے اس معاملے کوکیسے مس ہینڈل کیاگیا۔وزیرداخلہ نے اپنے خیالات کااظہارکابینہ کے اجلاس میں کھل کردیاتھاجس پروزیراعظم نے کہاتھاکہ ایسی باتیں اگرانفرادی حیثیت میں کرتے توبہترہوتا۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے اپنے قریبی رفقاء کوبحیثیت وزیرکے عہدے سے مستعفی ہونے کاعندیہ دیدیاہے ۔پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ پارٹی سے وفاداری ثابت کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کوبیان کریں گے اوربتائیں گے کہ بطورکارکن وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :