Live Updates

پانچ سال میں عمران خان نے ہر روز نیا جھوٹ بولا ،ْ انشاء اللہ سچ کا بول بالا ہوگا ،ْ طلال چوہدری

پاکستان میں سازش ہوتی رہی ،ْعمران خان بتائیں دھرنے کا امپائر کون تھا ،ْ لیگی رہنما کا انٹرویو

اتوار 16 جولائی 2017 20:50

پانچ سال میں عمران خان نے ہر روز نیا جھوٹ بولا ،ْ انشاء اللہ سچ کا بول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پانچ سال میں عمران خان نے ہر روز نیا جھوٹ بولا ،ْ انشاء اللہ سچ کا بول بالا ہوگا ،ْ پاکستان میں سازش ہوتی رہی ،ْعمران خان بتائیں دھرنے کا امپائر کون تھا ایک انٹرویومیں طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان کبھی کسی ادارے پر چڑھائی کرتے ہیں ،ْ کبھی کسی ادارے پرشلواریں ٹانگ دیتے ہیں انہوںنے کہاکہ پانچ سال میں عمران خان نے ہر روز نیا جھوٹ بوالا ہے ہم کہتے ہیں انشاء اللہ سچ کا بول بالا ہوگاایک سوال پر طلال چوہدری نے کہاکہ کراچی میں پی ٹی آئی ضمنی انتخاب میں آخری نمبروں پر آئی اور بلوچستان میں انتخابات ہوئے ہیں تحریک انصاف کہیں نظر نہیں آرہی ہے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کو کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں وہ آئینی ادارہ ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان ایسے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ جے آئی ٹی کے ترجمان ہیں ۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :