Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید احمد کی ملاقات ،پانامہ کیس کی سماعت پر تبادلہ خیال

شریف برادران کا یوم احتساب قریب آگیا ہے ، نوازشریف کے پاس اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں ، عمران خان پانامہ کیس کی سماعت سے متعلق حکمت عملی طے کی ہے ، جے آئی ٹی نے شریف خاندان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے ،شیخ رشید

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

عمران خان اور شیخ رشید احمد کی ملاقات ،پانامہ کیس کی سماعت پر تبادلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پانامہ کیس کی سماعت پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمران خان کا کہنا تھاکہ شریف برادران کا یوم احتساب قریب آگیا ہے ، نوازشریف کے پاس اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں ۔

(جاری ہے)

ا توار کو عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پانامہ کیس کی سماعت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو اب مستعفی ہونا ہوگا ۔ شریف خاندان کا یوم احتساب قریب آگیا ہے ، نوازشریف کے پاس اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت سے متعلق حکمت عملی طے کی ہے ، جے آئی ٹی نے شریف خاندان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے ۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات