نوازشریف کہیں نہیں جارہے ،ْ پوری قوم پارٹی اور وزیراعظم کے ساتھ جم کر کھڑی ہے ،ْآصف کرمانی

نواز شریف کے جانے کی تاریخیں دینے والے نجومیوں کومایوسی ہوگی ،ْ معاون خصوصی کا بیان

اتوار 16 جولائی 2017 21:41

نوازشریف کہیں نہیں جارہے ،ْ پوری قوم پارٹی اور وزیراعظم کے ساتھ جم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے ،ْ پوری قوم پارٹی اور وزیراعظم کے ساتھ جم کر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف کرمانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے کی تاریخیں دینے والے نجومیوں کومایوسی ہوگی اور یہ طوطا فال قسم کے سیاستدان 2018 میں بھی شرمندہ ہوں گے کیونکہ پوری قوم اور پارٹی نواز شریف کے ساتھ جم کر کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مستعفی ہوکر کہیں نہیں جارہے لیکن کچھ لوگ نواز شریف فوبیا میں پاگل خانے ضرور پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :