چینی شخص کو بلیک میل کرنے اور ڈکیتی کرنے کے الزام میں دبئی پولیس کے 2 اہلکاروں کی گرفتاری

muhammad ali محمد علی اتوار 16 جولائی 2017 21:53

چینی شخص کو بلیک میل کرنے اور ڈکیتی کرنے کے الزام میں دبئی پولیس کے ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) چینی شخص کو بلیک میل کرنے اور ڈکیتی کرنے کے الزام میں دبئی پولیس کے 2 اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے 2 اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ دونوں اہلکاروں پر ایک چینی شخص کو بلیک میل کرکے لوٹنے کا الزام ہے۔ سوڈان اور دبئی سے تعلق رکھنے والے دونوں اہلکاروں نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے چینی شخص کو ڈرایا دھمکایا اور اس سے بھاری رقم ہتھیائی۔

(جاری ہے)

دونوں اہلکاروں نے 31 سالہ چینی شہری کو پہلے شیخ زاید روڈ پر روکا اور پھر پولیس موبائل میں بٹھا کر اسے جیل بھیجنے کی دھمکیاں دے کر ڈرایا دھمکایا اور 27 ہزار درہم رشوت کا مطالبہ کیا۔ تاہم چینی شخص نے انہیں اپنے پاس موجود 3 ہزار درہم کی رقم کی پیش کش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے اس شخص کے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیاء ہتھیا لیں۔ بعد ازاں چینی شخص کی شکایت پر دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :