آج سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں،عاصمہ جہانگیر

معاملے کو سیاسی خلاء میں نہیں لے جاناچاہیے ،ْ (ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ،ْپھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 22:00

آج سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں،عاصمہ جہانگیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) سینئر وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ (آج)پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں ،ْ معاملے کو سیاسی خلاء میں نہیں لے جاناچاہیے ،ْ (ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ،ْپھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مشرف دور میں2006میں نیب میں کیسز تھے تو اس وقت کیوں نہیں کھولے گئے انہوںنے کہاکہ یہ اس لئے نہیں کھولے گئے آپ ہمارے ساتھ بچہ بن کر چلتے رہیں تو ٹھیک ہے ورنہ سارے کیسز کھل جائینگے انہوںنے کہاکہ (آج)پیر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں انہوںنے کہاکہ معاملے کو سیاسی خلاء میں نہیں لے جانا چاہیے انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ،ْپھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :