میرے خیال میں اب کوئی سڑکوں پر نہیں آئیگا ‘چوہدری نثار کھل کر اور منہ پر بات کرنیوالے ہیں ‘ اعجاز الحق

چوہدری نثار نے کہا جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے ‘(ن) لیگ کے ٹوٹنے کے آثار نظر نہیں آتے ‘ اتوار کے روز گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 23:50

میرے خیال میں اب کوئی سڑکوں پر نہیں آئیگا ‘چوہدری نثار کھل کر اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اب کوئی سڑکوں پر نہیں آئیگا ‘چوہدری نثار کھل کر اور منہ پر بات کرنیوالے ہیں ‘چوہدری نثار نے کہا جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے ‘(ن) لیگ کے ٹوٹنے کے آثار نظر نہیں آتے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آچکی ہے مگر اس اصل فیصلہ سپر یم کورٹ آف پاکستان نے کر نا ہے اور آج سے وہاں کاروائی شروع ہو گئی دیکھتے ہیں وہاں عدالت کا کیا فیصلہ ہے اسکے بعد ہی استعفیٰ پر بات ہو نی چاہیے ۔

اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے کے متعلق سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا اب کوئی اپوزیشن جماعت سڑکوں پر آئیگی کیونکہ عام انتخابات میں بہت کم وقت باقی ہے اور جہاں تک چوہدری نثار علی خان کا تعلق ہے تو چوہدری نثار کھل کر اور منہ پر بات کرنیوالے ہیں ‘چوہدری نثار نے کہا جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔