پشاور:فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار شہید

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 17 جولائی 2017 09:26

پشاور:فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار شہید
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2017ء) پشاور میں سیکورٹی اہلکاروں پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں خودکش حملہ ہوا ہے۔ خودکش حملہ فرنٹیئر کور کی گاڑی پر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ عمران ملک کے مطابق خودکش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی گاڑی کی حیات آباد کے باغ ناران کے قریب سے گزررہی تھی۔