امریکی شہروں میں فائرنگ کے واقعات، 18 افراد ہلاک

پیر 17 جولائی 2017 10:20

امریکی شہروں میں فائرنگ کے واقعات، 18 افراد ہلاک
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) امریکا کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 57 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہو گئے۔اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات کیلیفورنیا، الی نوائے اور وسکونسن میں پیش آئے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکا بھر میں فائرنگ کے 33 ہزارسے زائد واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 16500 زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :