سپریم کورٹ آرٹیکل 62 بی کے تحت وزیر اعظم کو نا اہل قرار دے سکتی ہے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 11:15

سپریم کورٹ آرٹیکل 62 بی کے تحت وزیر اعظم کو نا اہل قرار دے سکتی ہے۔ جسٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل بی کے تحت نواز شریف کو نا اہل قرار دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف سنجیدہ الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ اگر نواز شریف کا احتساب کیا گیا تو آصف علی زرداری اور عمران خان کا بھی احتساب ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی چھوٹی سیاسی جماعتیں بڑی سیاسی جماعتوں کے احتساب کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خلا کو پُر کریں گی۔ میراج محمد خان کی پہلی برسی کے موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو میراج کے نظریات پر مبنی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ میراج اپنے اصولوں کا پکا شخص تھا جس نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :