Live Updates

شہباز شریف کا بیان ایسا ہے کہ جیسے پولیس افسروں کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہو

شہباز شریف کے بیان کا جائزہ فوجداری ضابطے کے تحت لیا جا سکتا ہے۔ عدالت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 11:34

شہباز شریف کا بیان ایسا ہے کہ جیسے پولیس افسروں کے سامنے ریکارڈ کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پہلی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکل نعیم بخاری نے دلائل پیش کیے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان ایسا ہے جیسے اسے پولیس افسروں کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہو۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کے بیان کا دائرہ کار کیا ہو گا؟ نعیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے بیان میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا۔ شہباز شریف نے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بیان کا جائزہ فوجداری ضابطے کے تحت لیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر پہلی سماعت جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :