Live Updates

مشرف ، عمران اور شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے، عابد شیر علی

پیر 17 جولائی 2017 11:56

مشرف ، عمران اور شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے، عابد شیر علی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا،پکوڑے بیچنے والے کاغذات پھر سپریم کورٹ میں آئے ہیں، مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں،ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے،مشرف نامہ، عمران نامہ، شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہم عدالتوں اور ججز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، پکوڑے بیچنے والے کاغذات آج پھر سپریم کورٹ میں آئے ہیں، جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں اور ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے، نواز شریف کا پاناما اسکینڈل میں نام شامل نہیں۔ انہوں نے کہا شیخ رشید جیسے چپڑاسی(ن)لیگ میں نہیں اور اس جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا، جبکہ مشرف نامہ، عمران نامہ، شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے، عمران خان روزانہ وزیر اعظم بن کرسوتے ہیں اور اٹھتے ہیں۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات