سراج الحق کا آرٹیکل 62 ،63 کے تحت تمام سیاست دانوں کی سکریننگ کا مطالبہ

جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر صفحے پر شریف خاندان کی کرپشن داستان درج ہیں، سرکار نے لوگوں کو نکالنے کی دھمکیاں دیں سپریم کورٹ پر حملے کا وقت گزر گیا ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 11:56

سراج الحق کا آرٹیکل 62 ،63 کے تحت تمام سیاست دانوں کی سکریننگ کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت تمام سیاست دانوں کی سکریننگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر صفحے پر شریف خاندان کی کرپشن داستان درج ہیں، سرکار نے لوگوں کو نکالنے کی دھمکیاں دی ہیں،ہ وقت نہیں رہا کہ کوئی بھی ڈنڈا لے کر سپریم کورٹ پر حملہ کردے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سرکار نے لوگوں کو نکالنے کی دھمکیاں دی ہیں، آج بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ محاصرہ کرلیں گے لیکن قوم نے عدلیہ کی آزادی میں بڑی قربانیاں دی ہیں ، اب وہ وقت نہیں رہا کہ کوئی بھی ڈنڈا لے کر سپریم کورٹ پر حملہ کردے۔جماعت اسلامی کے امیر نے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت تمام سیاست دانوں کی سکریننگ ہونی چاہیئے اس دوران اگر پانچ چھ ہزار لوگ جیل چلے گئے تو یہ تاریخی لمحہ ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اڈیالہ میں جگہ کم پڑ جائے تو کوٹ لکھپت جیل بھی ہیں۔