بین الاقوامی کشمیر یکجہتی کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ، قرار داد منظور

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکے، اپنی تمام افواج کا انخلا کرے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابقرائے شماری کرائی جاسکے ،اسلامی سربراہ کونسل کے سیکرٹری جنرلمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ بنائیں،بین الاقوامی میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے جمو ں کشمیر کے لوگوں کی محرومیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے ، قرار داد میں مطالبہ

پیر 17 جولائی 2017 12:02

بین الاقوامی کشمیر یکجہتی کانفرنس کا  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق ..
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) بین الاقوامی کشمیر یکجہتی کانفرنس نے کشمیریوں پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ہلاکتوں اور تشدد کے واقعات کا نوٹسلیتے ہوئے قرار داد منظور کر لی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکے،بھارت اپنی تمام افواج کا انخلا کرے تاکہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق وہاں پر رائے شماری کرائی جاسکیں،اسلامی سربراہ کونسل کے سیکرٹری جنرل جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ بنائیں،بین الاقوامی میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے جمو ں کشمیر کے لوگوں کی محرومیوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

بین الاقوامی کشمیر یکجہتی کانفرنس نے کینیڈا میں قرار داد منظور کی جس میں کشمیریوں پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںخاص طور پر 8جولائی 2016کو کشمیری مجاہد برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے شروع ہونے والی ہلاکتوں اور تشدد کے واقعات کا نوٹس لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی کانفرنس نے بھارتی افواج کی طرف سے پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد دانستہ طور پر پوری کشمیری نسل کو نابینہ کرنا ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے دانستہ طور پر کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ کشمیری یکجہتی کانفرنس کے شرکا نے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ بھارت جموں کشمیر میں تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکے۔بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروںکو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حالات کے بارے میں آگاہ کرے تاکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

جموں کشمیر سے بھارت اپنی تمام افواج کا انخلا کرے تاکہ وہاں کے شہری عام زندگی گزار سکے اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق وہاں پر رائے شماری کرائی جاسکیں۔اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری کے احساس کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں جموں کشمیر میں رائے شماری کرائے۔اسلامی سربراہ کونسل کے سیکرٹری جنرل جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ بنائیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے بھارتی افواج کی طرف سے جموں کشمیر میں تما م اموات ،ریپ کیسیز جعلی پولیس مقابلوں کی تفتیش کرے اور ان کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔تمام حکومتوں خصوصی طور پر کینیڈین حکومت اس بات پر زور ڈالے کے بھارت جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔بین الاقوامی میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے جمو ں کشمیر کے لوگوں کی محرومیوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ تمام متعلقہ افراد جموں کشمیر کے ہولناک واقعات سے خود کو آگاہ رکھیں اور اپنی استطاعت کے مطابق اقدامات کریں۔