ہالی ووڈ فلم ’’بو 2، آ مے ڈیا ہیلووین‘‘ اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 17 جولائی 2017 12:06

ہالی ووڈ فلم ’’بو 2، آ مے ڈیا ہیلووین‘‘ اکتوبر میں سینما گھروں کی ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ہیلووین کے تہوار پر بننے والی ہارر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’بو، آ مے ڈیا ہیلووین‘‘ کا دوسرا حصہ تخلیق کیا جا رہا ہے جسے رواں برس اکتوبر میں سنیماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

دل دہلاتے نظاروں کے ساتھ کامیڈی کا تڑکا لگی فلم بو، آ مے ڈیا ہیلووین پچھلے برس ریلیز کی گئی تھی اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور کھڑکی توڑ کمائی کرتے ہوئے کئی ہفتوں تک سرفہرست رہی۔اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلمساز اب کررہے ہیں اس کے آگے کی کہانی کی تخلیق۔ فلم کی عکس بندی جاری ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’بو 2، آ مے ڈیا ہیلووین‘‘ کو رواں برس اکتوبر میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :