شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا امریکی وزیر دفاع کو ٹیلیفون

سعودی ولی عہد نے موصل میں داعش کو شکست دینے کیلئے قائم عالمی اتحاد میں امریکا کے قائدانہ کردار کو سراہا

پیر 17 جولائی 2017 12:18

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا امریکی وزیر دفاع کو ٹیلیفون
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کو ٹیلیفون کیا۔ محمد بن سلمان نے انہیں موصل میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے اس تنظیم کے خلاف لڑنے اور اس پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی اتحاد میں امریکا کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے باور کرایا کہ دہشتگردی اور اس کی سپورٹ اور فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ٹیلیفونک رابطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور شدت پسندی کے انسداد کے واسطے دونوں ممالک کے درمیان کو آرڈی نیشن کو بہتر بنانے کے علاوہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔