15 جولائی کو ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت کی گئی، نائب وزیراعظم

پیر 17 جولائی 2017 13:03

15 جولائی کو ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت کی گئی، نائب وزیراعظم
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرتلمش نے دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کے واقعے کو تاریخ کی سب سے بڑی بغا وت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے سٹراس برگ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قرتلمش نے کہا کہ 15 جولائی کوہونے والی خیانت ترک سر زمین پر ترک تاریخ کی بڑی ترین خیانت تھی۔

انہو ں نے کہا کہ ترک عوام اس سانحہ کو کبھی فراموش نہیںکرسکتے۔ انہوں نے 15 جولائی کی سرگرمیوں کو منانے کی اجازت نہ دینے والے یورپ کے بعض ملکوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز ان ممالک کے جمہوری نظریات کے منافی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیتو کے خلاف جنگ اس کے مکمل طور پر خاتمے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :