افغانستان میں داعش کا نیا سربراہ ہلاک ہوگیا، امریکی وزارت دفاع

حفیظ سید خان اور عبدالحسیب کے بعد ابو سید افغانستان میں داعش تنظیم کا تیسرا سرغنہ ہے جس کو امریکی یا افغان افواج نے ہلاک کیا

پیر 17 جولائی 2017 13:03

افغانستان میں داعش کا نیا سربراہ ہلاک ہوگیا، امریکی وزارت دفاع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) افغانستان میں داعش تنظیم کا نیا سربراہ گزشتہ ہفتے کٴْنڑ صوبے میں امریکی بم فوج کی بم باری کے دوران مارا گیا۔غیرملکی خبررسں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ تنظیم کا سابق سربراہ بھی تقریبا تین ماہ قبل اسی طرح کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کی ترجمان ڈیانا وہائٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی فوج نے 11 جولائی کو داعشِ خراسان تنظیم (افغانستان میں داعش کی ممقامی شاخ) کے مرکز عام کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنظیم کا سربراہ "ابو سید" بعض دیگر ارکان سمیت مارا گیا۔ حفیظ سید خان اور عبدالحسیب کے بعد ابو سید افغانستان میں داعش تنظیم کا تیسرا سرغنہ ہے جس کو امریکی یا افغان افواج نے ہلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :