فلسطینی موقف کی حمایت پر چین کے شکرگزار ہیں

امن عمل اور علاقائی مسائل میں چین کا کردار قابل قدر ہے، فلسطینی وزیر خارجہ

پیر 17 جولائی 2017 13:12

فلسطینی موقف کی حمایت پر چین کے شکرگزار ہیں
رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین اور فلسطین کے درمیان گہرے تعلقات موجود ہیں اور انہیں ہرشعبے میں فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں ،فلسطین کے صدر محمود عباس کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی میں اضافہ ہو گا اور چین فلسطین کے لئے جو موقف اختیار کر رہا ہے اسے اچھا پیغام جائے گا ، فلسطینی صدر آئندہ چند روز تک چین کے دورے پر جانے والے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ان خیالات کا اظہار یہاں چینی خبررساں ایجنسی سے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی صدر کا دورہ چین اور فلسطین کے درمیان گہری دوستی کیلئے حقیقی پیغام ثابت ہو گا اور یہ عالمی سطح پر چین کے تعاون کیلئے ایک مثبت پیغام ہو گا ۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ فلسطین امن عمل اور تمام علاقائی مسائل میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے،ہم چین فلسطین تعلقات کو خصوصی تصور کرتے ہیں جو گذشتہ برسوں سے مسلسل فروغ پذیر ہیں ، ہم ان تعلقات کی تعریف کرتے ہیں اور ہم چین کی طرف سے فلسطینی موقف کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :