حکومت کی چار سالوں میں سیاسی پالیسیوں کی طرح معاشی پالیسیاں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، مراد راس

پیر 17 جولائی 2017 14:37

حکومت کی چار سالوں میں سیاسی پالیسیوں کی طرح معاشی پالیسیاں بھی ناکام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تاجر حکمرانوں نے تجارت کا ستیاناس کر دیا ہے حکمرانوں کی اپنی تجارت تو عروج پر ہے جبکہ پاکستانی تجارت پستی کا شکار ہے ن لیگی حکومت کی چار سالوں میں سیاسی پالیسیوں کی طرح معاشی پالیسیاں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

معاشی ترقی کا ٹنڈورا پیٹنے والوں نے تجارتی خسارہ تاریخ کو بلند ترین سطح پر پہنچ دیا ہے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ برآمدات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی نے ملکی تجارت کا جنازہ نکال دیا ہے قرضے لے کر زرمبادلہ کو بلند ترین سطح پر پہنچانے والوں کو اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے جو حکمرانوں کی معاشی ترقی کے ٹنڈورے کی نفی ہے۔